وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں: آفتاب شیرپائو

اسلام آباد (آن لائن) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی انتہائی کمزور ہے، وزیراعظم الزامات کا جواب دینے کے لئے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ ہمارا موقف ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیئے۔ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں ہونے والے دہشتگردانہ کارروائیاں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر کے بارے میں پالیسی انتہائی کمزور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خطے میں بھی تنہا رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ابھی تک ہماری خارجہ پالیسی کا واضح تعین نہیں ہو سکا نہ ہی موجودہ حکومت وزیر خارجہ کا تعین کر سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن