اسلام آباد (آئی این پی) جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج ہو گا، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی صدارت کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ میں 14 ججوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تجویز کردہ ججوں میں جسٹس شیخ طارق، جسٹس مزمل اختر، جسٹس جواد حسن، جسٹس عبد الرحمن، جسٹس اورنگ زیب، جسٹس عبدالعزیز، جسٹس طارق افتخار، جسٹس سہیل ناصر، جسٹس مدثر عباسی، جسٹس آغا حمد علی، جسٹس احمد رضا گیلانی، جسٹس عابد قریشی، جسٹس حبیب اللہ عامر اور جسٹس اسجد گورال شا مل ہیں۔