’’پنجاب سپیڈ‘‘ پاکستان کے 20 کروڑ عوام کا اعزاز ہے: وزیراعلیٰ

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے صوبہ بھر کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس نے ملک کی ترقی، ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل اور قوم کو اندھیروں سے نکالنے میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پارٹی عہدیداران نے کہا عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے اور ہماری قیادت عملی اقدامات کے ذریعے اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ شہباز شریف نے ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا اعزاز حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب سپیڈ کا اعزاز ان کا نہیں بلکہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن