لاہور (خصوصی نامہ نگار)30اہلسنّت جماعتوں نے ”پاکستان زندہ باد کنونشن “ کی تائید و حمایت کا اعلان کردیا ۔ اہلسنّت جماعتوں کے سربراہوں نے جماعت اہلسنّت کے ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطوں میں اعلان کیا ہے کہ وہ 29اکتوبر کو راولپنڈی میں ہونیوالے ” پاکستان زندہ باد کنونشن “ میں شرکت کریں گے۔جماعت اہلسنّت کے ترجمان کے مطابق تائید و حمایت کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، نظام مصطفی پارٹی، جے یو پی ، انجمن طلباءاسلام نیشنل مشائخ کونسل، مصطفائی تحریک ، تحفظ نامو س رسالت محاذ، ادارة المصطفیٰ، پاکستان فلاح پارٹی، سنی علماءبورڈ، تنظیم المساجد پاکستان، جانثاران ختم نبوت، تحریک فروغ اسلام ، انجمن خدام الاولیائ، مرکزی مجلس چشتیہ اور دیگر شامل ہیں۔