لاہور(خبر نگار) سابق گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمےر مےں دہشت گرد ی کر نےوالابھارت سلامتی کونسل کی رکنےت کا اہل نہےں ہوسکتا ۔مقبوضہ کشمےرمےں بھارتی مظالم کے 100دن بدترےن دہشت گردی کی مثال ہےں۔بھارت عالمی امن کےلئے بھی خطرہ بن چکا ہے۔اپنی قرادادوں پر عمل نہ کرواسکنے والے اقوام متحدہ کے قائم رہنے کا کےا جواز باقی ہے؟ پاکستانی حکمرانوں کو اداروں کو کمزور کر نے کی بجائے مضبوط کر ناچاہےے ورنہ ملک کمزور ہوگا۔ تحرےک انصاف کا احتساب کا مطالبہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ۔ وہ مسئلہ کشمےر کو اجاگر کر نے کی مہم کے دوران بلجےم مےں”مسئلہ کشمےرکانفرنس“ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر برطانوی رکن پارلےمنٹ سجاد کرےم‘ تحرےک انصاف کے آرگنائزر سرفرازرفےقی سمےت دےگر بھی موجود تھے۔عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کیلے کے چھلکے پر کھڑی ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپٹ، ناکام اور نااہل نواز لیگی حکومت اپنی ہی غلطیوں کے بوجھ سے کسی بھی وقت پھسل سکتی ہے۔ اسی لیے وہ آج بھی 90کی دہائی والی سازشی سرگرمیوں پر مبنی کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ اعجاز چودھری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف بات کرنے سے پہلے اپنے بابا آصف زرداری کی کرپشن کا قوم کو حساب دےں،نوازشرےف اور آصف زرداری کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردےا ہے۔
کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والابھارت سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا:چودھری سرور
Oct 17, 2016