بھارت خود پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، مودی کےپاکستان کے خلاف الزامات کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: سرتاج عزیز

مودی کی برکس کانفرنس میں پاکستان کے خلاف ہرزا سرائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مودی برکس کے شرکا کو گمرا کررہے ہیں، پاکستان کی سرزمین پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت ثابت ہوچکی ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف الزامات لگانے کو کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کشمیر میں بد ترین ریاستی مظالم کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے، کشمیر عالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جہاں قابض بھارتی فوج کے مظالم سے سینکڑوں کشمیری شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق خود ارادیت کے بنیادی حقوق کی حصول کی جدوجہد کی وجہ سے بھارت کی جانب سے نسل کشی کا شکار ہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام عالم بھارت کی جانب سے سرحدی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کا احتساب ہونا چاہیے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام عالم اور برکس سربراہان مقبوضہ کشمیر میں جاری خون ریزی بند کروائیں۔ کشمیر میں بھارت کا جابرانہ رویہ عالمی امن کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن