گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فوری گرفتار کیا جائے: مصطفیٰ کمال

 پی ایس پی کے سربراہ مصطیٰےٰ کمال نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ کراچی کی سیاست میں سب سے برا کردار عشرت العباد کا ہے۔ عشرت العباد متحدہ کے بانی اور فاروق ستار کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بانی ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے کا مطلب ہے ہم نے بھارت کو چیلنج کیا، بانی متحدہ سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں۔ آج بھارت ناکام ہو رہا ہے اس کی 22 سال کی انویسٹمنٹ ناکام ہو رہی ہے۔ عشرت العباد کی درجنوں پراپرٹی لندن میں ہیں۔ گورنر سندھ نے رشتہ داروں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔ بانی ایم کیو ایم کسی کا نہیں، وہ اپنے بچے کھانے والا آدمی ہے۔ قیام امن کے ذمہ دار اشفاق منگی کے معاملے کو دیکھیں کراچی کی بزنس کمیونٹی عشرت العباد کو رشوت العباد کہتی ہے۔ لوگوں کے ذہن خراب کرنے والے عشرت العباد ہیں۔ ان کیلئے اچھا برا کچھ نہیں ان کی گورنر شپ چلنی چاہئے۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے ہمیں بھی کہا کہ ہم ان کو سرپرست اعلی مان لیں۔ گورنر سندھ رشوت کیلئے بدنام ہیں۔ گورنر سندھ 50 ہزار بھی نہیں چھوڑتا۔ متحدہ کا بانی تمام شیطانی قوتوں کو آکسیجن فراہم کرنے والا آدمی ہے۔ ہم نے جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ اب رکنے والا نہیں۔ متحدہ بانی بزدل آدمی ہے اس سے ایسی ہی توقعات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن