کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے صدر (جاوید نایاب لغاری)نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ ۔پیپلز یوتھ سندھ کے نوجوان (18 اکتوبر)کوپاکستان پیپلز پارٹی کے ہونے والے جلسے میںہزاروں کی تعداد میں شرکت کرے گی اور بھرپور قوت کا مظاہرہ کرکے شہدا جمہوریت کو سلام پیش کریں گے اوراپنے مخالفین کو یہ پیغام دینگے حیدرآباد کل بھی پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا (جاوید نایاب لغاری) نے مزید اپنے بیان میں کہاہے کہ ہمارے چیئرمین (بلاول بھٹو زرداری) صاحب جلسے سے خطاب کرے گے اور (بلاول بھٹو زرداری) خود ایک نوجوان ہیں اور سندھ بھر کے نوجوان انکا خطاب سنے کے لیے اس جلسے میں بھرپور شرکت کریںگے۔