دوسرے روز بھی ڈیزائنرز کی جانب سے عروسی ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جا ری

برائیڈل ویک کے دوسرے روز بھی ڈیزائنرز کی جانب سے عروسی ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جا ری رہا ،دوسرے روز ریڈ کارپٹ ساڑھے چار بجے شروع ہواشو کے پہلے حصے میں احمد سہیل ،فائزہ ثقلین ،جیم بائے حمزہ بخاری اور سارا روحیل اصغر نے اپنی کلیکشن متعارف کروائیں ۔اس کے بعد مختصر سا وقفہ ہوا جس میں ریڈ کارپٹ پر کچھ سلیبرٹیز نے میڈیا سے گفتگو کی اس کے بعد دوبارہ سے شو کا سلسلہ شروع ہوا دوسرے حصے میں بھی چار ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشن شو کیس کیں جن میں مغل ،میشا لاکھانی،ثناءسیفیناز اور ثانیہ مسکتیہ کے نام شامل ہیں ۔ثناءسیفیناز نے سولو شو کیا۔ اداکارہ و ماڈل مہوش حیات سارا روحیل اصغر ،ارمینہ رانا خان میشا لاکھانی جبکہ حریم فاروق فائزہ ثقلین کی اور گلوکارہ آئمہ بیگ احمد سہیل کی شوسٹاپر تھیں ۔ثانیہ مسکتیہ کی رنگا رنگ کلیکشن دیکھنے والوں نے بے حد سراہی اسی طرح میشا لاکھانی ،ثناءسیفیناز و دیگر سب کی کلیکشن نے ہال میںموجود لوگوں کی دل جیت لےے ۔مہوش حیات اور حریم فاروق عروسی ملبوسات میں خاصی دلکش لگ رہی تھیں ۔اداکارہ فضاعلی اور آمنہ کاردار خصوصی طور پر شو کو دیکھنے کے لئے آئیں ۔سید صائم علی ،انوشے اشرف بھی ریڈ کارپٹ پر آکر ڈیزائنرز کی کلیکشنز کی تعریف کرتے دکھائی دئیے ۔عروسی جوڑوں میں لہنگے ،غرارے ،شرارے ،شارٹ اور لمبی قمیضوں کے ساتھ پاجامے اور ماڈرن کٹس کے ساتھ کلیکشنز کو سجایا گیا ۔ محرم الحرام کے ختم ہوتے ہی شادیوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اس برائیڈل ویک میں دکھائی جانے والی کلیکشنز یقینا دلہنوں کی مشکل کو آسان کر دے گی اور وہ آسانی سے فیصلہ کر سکیں گی کہ کس ڈیزائنر کی کلیکشن شادی جیسے اہم موقع پر زیب تن کرنی چاہیے۔لہنگے ،شرارے غرارے ،تنگ پاجامے ،شارٹ اور لمبی قمیضیں آج کل عروسی ملبوسات کو لیکر خاصے ٹرینڈ میں ہیں ۔
پاکستان فیشن کی فیلڈ میں دنیا کا مقابلہ کر رہا ہے :فضا علی
ادکارہ و ماڈل ”فضا علی “نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ برائیڈل ہو یا فیشن ویک ان کا انعقاد فیشن انڈسٹری کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ۔فیشن ڈیزائنرز موجود ہ ٹرینڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے عروسی کلیکشنز متعارف کروا رہے ہیں ۔پاکستان فیشن کی فیلڈ میں اب دنیا کا مقابلہ کر رہا ہے ۔
ہر ڈیزائنر نے کچھ نہ کچھ نیا دکھانے کی کوشش کی:آمنہ کاردار
نامور فیشن ڈیزائنر ”آمنہ کاردار“ نے کہا کہ پہلے روز میں کسی وجہ سے فیشن شو میں شرکت نہیں کر سکی لیکن آج میں بطور خاص ڈیزائنرز کی کلیکشن دیکھنے کے لئے آئی ہوں۔میں تمام شوز دیکھے ہیں ہر ڈیزائنر نے کچھ نہ کچھ الگ سے دکھانے کی کوشش کی ہے ۔
قائزہ ثقلین نئے آنے والوں میں بہترین فیشن ڈیزائنر ہیں :حریم فاروق
اداکارہ اور پرڈیوسر ”حریم فاروق“ نے کہا کہ فائزہ ثقلین کی شوسٹاپر تھی مجھے ان کی کلیکشن زیب تن کرکے ریمپ پر جانا بہت اچھا لگا ۔میںسمجھتی ہوں کہ نئے آنے والوں میں فائزہ ثقلین ایک بہترین فیشن ڈیزائنر ہیں اور آنے والے وقتوں میں ان کا کام اس فیلڈ میں نئے آنے والوں کے لئے باعث تقلید ہو گا ۔
سارا روحیل اصغر کے ملبوسات میں ورائٹی دیکھنے کو ملی:مہوش حیات
اداکارہ ”مہوش حیات“ نے کہا کہ سارا روحیل اصغر کی شوسٹاپر بننے کے لئے جب مجھ سے رابطہ کیا گیا تو بہت خوشی ہوئی یہی نہیں بلکہ ان کے ملبوسات میں ورائٹی دیکھنے کوبھی ملی ۔
جدید طرز پر روایتی امتزاج کیساتھ تجربات ہو رہے ہیں:ارمینہ رانا خان
اداکارہ ”ارمینہ رانا خان“ نے کہا کہ میں ورائٹی کو ترجیح دیتی ہوں آج میں جس ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کر کے آئی ہوں وہ ہیں ٹینا درانی اور جن کے لئے ریمپ پر واک کروں گی وہ ہیں میشا لاکھانی ۔ہمارے ہاں عروسی ملبوسات کو لیکر جس طرح سے جدید طرز پر روایتی امتزاج کیساتھ تجربات ہو رہے ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہیں ۔
ہر بار برائیڈل ویک میں شرکت کرکے اچھا لگتا ہے :مہرین سید
اداکاہ و ماڈل ”مہرین سید“ نے کہا کہ کئی برس ہو چکے ہیں ماڈلنگ کرتے اور برائیڈل ویکس میں حصہ لیتے ہر بار ایک نئی خوشی ہوتی ہے اس بار بھی خوشی بہت زیادہ ہے ۔میں نے تقریبا تمام ڈیزائنرز کی کلیکشنز زیب تن کی ہیں سب کا کام ایک دوسرے سے مختلف ہے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کون زیادہ اچھا یا بہتر ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ سب فیشن ڈیزائنرز محنت کیساتھ کام کر رہے ہیں ۔
اس بار بھی علی ذیشان کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی:جگن کاظم
میزبان و،اداکارہ و ماڈل ”جگن کاظم“ نے کہا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ابھی تک جن جن کا کام دیکھا ہے وہ بہت ہی متاثر کن ہے لیکن سب سے زیادہ خوشی علی ذیشان کا کام دیکھ کر ہوئی کیونکہ وہ ہمیشہ نئے تجربے کے ساتھ سامنے آتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ای پیپر دی نیشن