اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے محاذ پر بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہے ہیں اس بار آر اوز الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ 2013ء کے مینڈیٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ پنجاب پلان پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں پنجاب میں ہر نشست پر امیدوار کھڑے کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ پنجاب کے دیہی حلقوں کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔