لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ سیشن ججز کو پنشن کے ساتھ جوڈیشل الاو¿نس نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی ایک روز کیلئے ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ سیشن جج جاوید رشید محبوبی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کو جوڈیشل الاوئنس نہ ملنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے ریٹائرڈ سیشن ججز کو الاو¿نس دیاجارہاہے لیکن پنجاب کے ریٹائرڈ ہونیوالے جوڈیشل افسروں کے ساتھ پنجاب حکومت امتیازی سلوک برت رہی ہے درخواست گزار جج نے استدعا کی کہ پنجاب میں ریٹائرڈ سیشن ججز کو بھی جوڈیشل الا¶نس کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔
ریٹائرڈ سیشن ججز کو پنشن کے ساتھ جوڈیشل الا¶نس نہ دینے کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی
Oct 17, 2017