اسلام آباد(آئی این پی)امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کرم ایجنسی میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان امریکیوں کے اغوا کاروں کی تلاش میں تھے،گزشتہ ہفتے جوانوں نے کامیاب آپریشن سے مغویوں کو بازیاب کرایا جس پر سیکیورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں۔پیر کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کرم ایجنسی میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان امریکیوں کے اغوا کاروں کی تلاش میں تھے۔گزشتہ ہفتے جوانوں کے کامیاب آپریشن سے مغوی بازیاب ہوئے ، مغویوں کی بحفاظت بازیابی پر سیکیورٹی فورسز کے شکر گزار ہیں۔
امریکی سفیر
امریکی سفیر کا کرم ایجنسی میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس
Oct 17, 2017