نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے تاج محل کو غداروں کی تعمیر اور بھارتی ثقافت پر دھبہ قرار دےدیا ہے جبکہ مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں تعمیر لال قلعہ بھی غداروں کی تعمیر ہے، کیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس پر بھارتی جھنڈا لہرانا بند کریں گے۔ پیر کے روز لوک سبھا میں بی جے پی کے رہنما سنگیت سوم نے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تاج محل تعمیر کروانے والا مغل بادشاہ بندوں کا قتل عام چاہتا تھا۔
بی جے پی رہنما