مریدکے: زہریلا پانی پینے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق

مریدکے+ شیخوپورہ + فیروزوالہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ حاجی فقیر محمد میں دو کمسن بہنیں زہریلا پانی پینے سے جاں بحق ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ دو سالہ دعا فاطمہ اور چار سالہ منتہی نے پیاس لگنے پر اپنے ہی گھر سے پانی پیا تو ان کی حالت غیر ہو گئی۔ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایا گیا مگر وقفے وقفے سے دونوں ہی خالق حقیقی سے جا ملیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ہیں۔ پانی کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...