حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے خطاب کرتے کہا ہے کہ زیادہ تیز بولنے سے مصطفٰی کمال لیڈر نہیں بن جائے گا کسی کو الگ نہیں ہونے دیں گے دل سے خیال نکال دو جو باہر بیٹھ کر لڈی ڈال رہا ہے وہ سن لے سندھ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ نواز شریف نے چار دن جیل میں رو رو کر گزارے۔ آصف زرداری نے جیل میں 11 سال گزارے۔ نواز شریف ایک سال جیل میں نہیں گزار سکتے۔ عمران خان نے ہسپتال کیلئے پرویز مشرف سے دو کروڑ روپے لئے۔ نکاح نامہ میں حق مہر جمائما کا تھا یا عمران خان کا؟ عمران کہتے ہیں جمائما نے بنی گالہ کیلئے رقم دی تھی جمائما کو طلاق ہو گئی تھی کیا وہ حق مہر میں پیسے دے گئی تھی؟
عمران نے ہسپتال کیلئے مشرف سے 2 کروڑ لئے ‘جمائما طلاق کے بعد حق مہر میں پیسے دے گئیں؟: نثار کھوڑو
Oct 17, 2017