تحریک انصاف نے وزیراعظم کو پی آ ئی اے کی بدحالی پر خط لکھ دیا

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف نے پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے )کی بدحالی پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا،خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی ساری توجہ آپکی ذاتی ائر لائن ایئر بلیو کی جانب ہے۔ قومی ائرلائن کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے روبہ زوال ہے،وزیر اعظم بتائیں قومی ائرلائن کے سابق سی ای اوبرنڈ ہلڈنبرانڈ کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلا۔پیر کو تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم سے خط کے ذریعے قومی ائر لائن میں مفادات کے تصادم اور کرپشن کے حوالے سے وضاحت مانگ لی۔خط میں عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ اربوں کی کرپشن میں ملوث شخص کو بیرون ملک کس نے فرار کروایا۔ قومی ائرلائن کے موجودہ سی ای او کی تقرری کیوں میرٹ پر نہیں کی گئی، اس تقرری کے لیئے اشتہار کیوں نہیں دیا گیا،قومی ایئرلائن کا طیارہ پہلے مالٹا میں ایک فلم بندی کیلئے 2 لاکھ 10 ہزار ڈالرز پر کرائے پر دیا گیا،بعد ازاں اسے جرمنی کے عجائب گھر کو فروخت کردیا گیا،اگر آپکی ذاتی ائرلائن ایئر بلیو میں ایسی واردات ہوتی تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا؟آپ کی ذاتی ائر لائن تو انتہائی کامیاب ہے لیکن قومی ایئرلائن خسارے میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...