اِن لینڈ ریونیو گریڈ 17 سے 20 تک کے 45 افسروں کا تبادلہ

Oct 17, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اِن لینڈ ریونیو کے گریڈ 17 سے 20 تک 45 افسروں کو تبدیل کر دیا۔ گریڈ 20 کے جن افسروں کو تبدیل کیا گیا ان میں کرامت اﷲ خان کو ڈائریکٹر ریسرچ لاہور‘ لیلٰی غفور کو کمشنر کارپوریٹ لاہور‘ امجد فاروق کو کمشنر ایل ٹی یو لاہور‘ محمد عابد کو کمشنر کارپوریٹ لاہور‘ صائمہ اعجاز کو کمشنر آر ٹی او لاہور تعینات کیا گیا۔ گریڈ 19 کے بدلنے والے افسروں میں شاہد خان‘ تجمل بلقیس‘ وقاص اسلم‘ عبدالحمید انجم ‘ پرویز احمد سحر‘ امجد حسین میمن شامل ہیں۔

مزیدخبریں