میں نہیں بتانا چاہتا عمران چہرے سے کیا لگتے ہیں، پاکستان کی سیاست میں بدترین بدعتیں مسلم لیگ (ن) کی شامل کردہ ہیں: مولا بخش چانڈیو

Oct 17, 2017

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میں نہیں بتانا چاہتا عمران خان چہرے سے کیا لگتے ہیں۔ آصف زرداری جیسے جیسے دورہ کرتے ہیں عمران کو دورے پڑ جاتے ہیں۔ مخالفین 5 سال گالیاں دیتے رہے اور آصف زرداری ہنستے رہے۔ عمران خان کی شادی ہوئی تو بلاول بھٹو نے ذاتی زندگی پر بات کرنے سے منع کردیا۔ نوازشریف مفرور ہیں تو عمران خان اشتہاری ہیں۔ مفرور قیادت قبول نہیں تو اشتہاری قیادت بھی قبول نہیں، ہم نوازشریف کے دوست ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں بدترین بدعتیں مسلم لیگ (ن) کی شامل کردہ ہیں۔ عمران سیاسی افراتفری چاہتے ہیں، وہ آئینی اور جمہوری اداروں کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں