جوہری جنگ کی صورت میں دنیا میں کروڑوں انسان لقمہ اجل بن سکتے ہیں،ٹیم رائیٹ

واشنگٹن (اے این این)عالمی امن نوبل انعام یافتہ سائنسدان ٹیم رائیٹ نے کہا ہے کہ کرہ ارض میں اس وقت دنیا بھرانسانیت کی تباہی کیلئے پندرہ ہزار سے زائد ایٹم بم تیار کیے گئے ہیں۔عالمی نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے یہ بات جوہری ہتھیاروں کا پھیلا روکنے کیلئے جاری مہم کے دوران کہی۔اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق مسٹر رائیٹ کا کہنا ہے کہ جوہری جنگ کی صورت میں دنیا میں کروڑوں انسان لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ اس لیے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ضروری ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز آئی کان تنظیم نے امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ یہ انعام اسے ٹیم رائیٹ کی جوہری ہتھیاروں کا پھیلاروکنے کے لیے جاری امن مساعی کے صلے میں دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا کے موجودہ حالات میں جوہری جنگ کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور جنگ کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اگر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو یہ جوہری جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ ایسی صورت میں دونوں ملکوں میں کروڑوں انسان لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ مرنے والوں میں معصوم لوگ شامل ہوں گے۔ اس لیے ہم سب کو مل کر ایسی کسی بھی جنگ کو روکنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن