کنٹرول لائن: بھارتی فائرنگ سے شہری زخمی، واقعات غیراخلاقی ظالمانہ ہیں: کورکمانڈر راولپنڈی

عباس پور، راولپنڈی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ)بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے عباس پور سیکٹر میں فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پیر کو زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔بھارتی فوج نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا ہے جس کے باعث دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو بچے شہید جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔دوسری طرف آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر تعینات افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ، گولہ باری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ غیراخلاقی، غیرپیشہ ورانہ اور ظالمانہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ایل او سی پر تعینات افسروں، جوانوں کے بلند حوصلے او رایل او سی کے قریب آبادی کے بلند عزم کو سراہا۔ کور کمانڈر نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت اجازت نہیں دیتی کہ ہم بھارت کو اسی انداز میں جواب دیں۔ لائن آف کنٹرول کے اس پار رہنے والے کشمیری بھائیوں کی وجہ سے محتاط انداز میں جواب دیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...