روس اور بھارت کی تینوں مسلح افواج پہلی بار جنگی مشقیں کرینگی

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت اور روس کی تینوں مسلح افواج پہلی بار بڑے پیمانے پر مشقوں میں حصہ لیں گی۔ نئی دہلی میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا 2003ء سے سالانہ نیول ایکسرسائز تو معمول کے مطابق ہو رہی ہیں۔ چین سے سرحدی کشیدگی کے تنازعہ کے تناظر میں اقدام کیا جا رہا ہے۔ یہ مشقیں 19سے 29 اکتوبر تک روس میں ہونگی۔ انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے تربیت کی فراہمی کا موقع ملے گا۔ 350 بری‘ 80فضائیہ کے بھارتی اہلکار 2طیارے‘ ایک بحری جہاز اور روس کے ایک ہزار فوجی حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن