احتساب عدالت پیشی میں کافی وقت ہے بعد میں فیصلہ کروں گا: نوازشریف

Oct 17, 2017

لندن (عارف چودھری) سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے ملاقات کی۔ پارٹی کے امور اور احتساب عدالت میں زیرسماعت مقدمات سے متعلق بات ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آپ عدالت (احتساب) میں پیش ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی کافی وقت ہے بعد میں فیصلہ کرونگا۔رانا تنویر نے کہا کہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ نواز شریف مقدمات کا سامنا کرنے پر تیار ہیں لیکن کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کریںگے احتساب نہیںتعصب پر مبنی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں