قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا مرغیوں کو غیر معیاری فیڈ دینے، دودھ میں ملاوٹ پر اظہار تشویش

اسلام (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے مرغیوں کو غیر معیاری فیڈ دینے اور دودھ میں ملاوٹ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے مرغیوں کو دی جانے والی فیڈ انسانی صحت کے لئے نقصاندہ ہے مرغیوں کو اسٹیرائیڈ دیا جاتا ہے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ان تمام مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیئے کمیٹی میں بلوچستان کے علاقے مچھ میں پینے کا پانی جراثیم آلودہ ہونے کا نکشاف بھی کیا گیا ہے۔پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا سینیٹر عثمان سیف اللہ کی زیر صدرات اجلاس ہوا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں 5.5ارب روپے کی روازنہ چائے پی جاتی ہے، 200ارب روزانہ چائے کے کپ بنتے ہیں، ٹی وائیٹنر کا سٹینڈرڈ فائنل کیا ہے، ٹی وائیٹنر کو چیک کرنے کا اختیار نہیں۔ سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ آپکی بریفنگ سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں عام عوام کی طرح مجھے بھی لگتا تھا کہ یہ کیمیکلز ہیں۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ محکمانہ اجلاس نہ کئے جانے پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کیلئے 7روز کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔کنونیئر کمیٹی داد خان اچکزئی نے وزارت کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کرنا آپ کی ذمہ داری تھی، اگر ایس سی او والے نہ آتے تو آپ کو میٹنگ تو کرنا چاہئے تھی، 3ماہ سے یہ معاملہ لٹکایا جا رہا ہے، ایسا نہ ہو کہ میں آپ لوگوں کے خلاف تحریک استحقاق لے آئوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...