100 علما کے دستخطوں کیساتھ خط وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے پانچ سو علماء کے دستخطوں کے ساتھ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے کی سازش میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی جسارت کی جرات نہ ہو اور عوام میں پایا جانے والا اضطراب اور تشویش ختم ہو سکے۔ وزیراعظم ختم نبوت، ناموس رسالت اور آئین کی اسلامی شقوں کے حوالے سے دوٹوک حکومتی پالیسی کا واضع اعلان کریں۔ حکومتی وزراء کو مداخلت فی الدین سے باز رہنے کی واضح اور سخت ہدایت جاری کی جائے۔ خط پر جن علماء نے دستخط کئے ۔ ان میں صاحبزادہ سید حامد کاظمی، حنیف طیب، طاہر سعید کاظمی، غلام صدیق نقشبندی،خضر حسین شاہ، مفتی محمد اقبال، شاہ عبدالحق قادری، علامہ فاروق خان، اکرم سعیدی، پیر سید سردار احمد، خالد سلطان قادری، غلام یٰسین شاہ، علامہ بشیر القادری، مفتی فضل جمیل رضوی و دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن