ریفرنڈم کے بعد آپریشن‘ عراقی فورسز نے کرکوک شہر کا کنٹرول سنبھال لیا‘ 10 کرد جنگجو ہلاک‘ 27 زخمی

کرکوک (اے ایف پی) سکیورٹی فورسز نے کردستان کے زیرانتظام تیل کے وسائل سے مالا مال کرکوک شہر اور فوجی اڈے،سر کا ری ہیڈ کوارٹرز،تنصیبات کاکنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے۔ ادھر لڑائی میں 10 کرد جنگجو ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فوج کی کارروائی کے دوران کرد فورسز الپیشمرگہ کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک کی سرحد پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ یاد رہے متنازعہ ریفرنڈم کے بعد عراقی فوج نے علاقے میں آپریشن کیا ہے۔ تیل کے 2 کنوئوں سے پمپنگ بند کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن