عزت رسولؐ کانفرنس تحفظ ختم نبوت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی: جماعت اہلسنت

Oct 17, 2017

لاہور (پ ر) 22 اکتوبر کو ناصر باغ میں ہونے والی انٹرنیشنل عزت رسولؐ کانفرنس عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار علامہ فاروق احمد ضیائی حاجی شان علی قادری، خلیل الرحمن قادری، سردار رضا فاروق، علامہ مستقیم رضوی، قاری اعجاز احمد عرفانی قادری، قاری خلیل احمد قادری و دیگر نے کیا۔

مزیدخبریں