رائے ونڈ(نامہ نگار) رکن ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں حکومت کا کردار ہمیشہ ٹھوس رہا ہے ، شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں،ان کی قربانیوں سے امن قائم ہے ، دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و وقار میاں نوازشریف کی مفاہمتی پالیسیوں کی بدولت ہے ،آج کا پاکستان میاں نوازشریف کے وژن کی وجہ سے کٹھن مراحل سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن ہوا ہے ،جمہوری فیصلوں کے مخالف سیاسی عناصر معاشرے کا ناسور ہیں۔ وہ ان خیالات کا اظہار زمان پارک جلسہ کے دوران کیا۔ انہوں نے سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا۔