لاہور (پ ر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی) پنجاب کی کوششوں سے سمندر پار مقیم پاکستانی خاتون کا 50 لاکھ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے واگزار کرا لیا گیا ہے۔ کمشنراو پی سی افضال بھٹی نے بتایا کہ امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی خاتون زاہدہ شہناز مجید نے کمیشن کو درخواست دی کہ کرایہ دار نے ان کے کریم بلاک، علامہ اقبال ٹائون لاہور میں واقع مکان کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا۔ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز نے مکان سے قبضہ ختم کراکے اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔
اوورسیز پاکستانی خاتون کا 50 لاکھ روپے مالیت کا مکان قبضہ سے واگزار
Oct 17, 2017