سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کا زبردست تیزی سے آغاز‘ 944 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک کھرب47 ارب 61 کروڑ96 لاکھ 83 ہزار348 روپے کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی حجم میں ایک ارب 6 کروڑ18 لاکھ 37 ہزار370 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 2کروڑ90 لاکھ 25 ہزار 940 حصص کا مندا رہا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر388 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے296 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 79 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا، 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر12 کروڑ 47 لاکھ 99 ہزار110 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم6 ارب 2 کروڑ 16 لاکھ 97 ہزار 943 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹل83 کھرب 16 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ 54 ہزار 172 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 63 ارب 73 کروڑ67 لاکھ 37 ہزار520 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ 24 ہزارحصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...