کینیڈین خاندان کی بازیابی پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے،عوامی تحریک

Oct 17, 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ کینیڈین خاندان کی بازیابی پر پاک فوج اس کے تربیت یافتہ افسران اور جوان مبارکباد کے مستحق ہیں،کامیاب آپریشن سے جہاں ایک خاندان بحفاظت بازیاب ہوا وہاں پاکستان کا پوری دنیا میں وقار بڑھا۔یہ کا میاب آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام ،سلامتی کے ادارے دہشتگردی کی ہر شکل سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا اچھی طرح جان لے پاکستان کی افواج اور اس کے عوام انسانیت کے احترام اور تقدس پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان کی سر زمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے دیا جائیگا ۔دہشتگرد پاکستان کے بیرونی دنیا سے تعلقات خراب کرنے اور بد اعتمادی پیدا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے مگر افواج پاکستان اور عوام مل کر دشمنوں کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بناتے رہیں گے۔

مزیدخبریں