اسلام آبادمیں اسلحہ نما کھلونوں کی خرید و فروخت پر پابندی

Oct 17, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلحہ نما کھلونوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دوکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پستول نما کھلونے بچوں کی فروخت نہ کئے جائیں تاکہ انہیں بتایاکہ جاسکے کہ یہ ان کے لئے خطرناک اور مہلک ہیں ۔ضلعی انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو اختیار دیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کا یہ نوٹیفکیشن 2ماہ تک نافذ العمل ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ یہ پابندی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں