سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 7 پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے، ستمبر میں 11 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداوار پر لاگت 46 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ فرنس آئل سے 22 ارب 22 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی جب کہ درخواست میں 24 ارب 97 کروڑ روپے کے بقایا جات الگ سے شامل ہیں۔
سی پی پی اے کی بجلی فی یونٹ 7 پیسے سستی کرنے کی درخواست
Oct 17, 2017 | 14:04