عمران خان کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنزکوبھجوادیےگئے, وارنٹ پر دو پتے درج ہیں

الیکشن کمیشن میں عمران خان توہین عدالت کیس ، گزشتہ سماعت پر چیف الیکشن کمشنر نے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تو اب ان پر تعمیل کیلئے سیکیورٹی ڈویژن کو بھی وارنٹ بھجوا دیئے گئے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنزکوبھجوادیےگئے.

وارنٹ کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان کو26اکتوبرکوگرفتارکرکےصبح 10بجےالیکشن کمیشن میں پیش کیاجائے، عمران خان عوامی نمایندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی توہین کےمرتکب ہوئے جبکہ اس وارنٹ گرفتاری پر عمران خان کے 2پتے درج ہیں، وارنٹ پرعمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ اورپی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے پتے ہیں.

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں ، یہ فیصلہ پی ٹی آئی کور گروپ کے اجلاس میں کیا گیا تھا  تاہم ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا تھا.

ای پیپر دی نیشن