روپے کی بے قدری بدستورجاری ، ڈالر کی قیمت خریدبڑھ کر133.68روپے ہوگئی

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستانی روپے کی بے قدری بدستورجاری ہے ۔ منگل کوملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں68پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے بڑھ کر133.68روپے اور قیمت فروخت 133.80 روپے سے گھٹ کر133.78روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن