بلڈنگ پورشن نے کراچی کا انفراسٹریکچر تباہ کردیا

کراچی (کامرس رپورٹر)وزیراعظم کی 50لاکھ گھراسکیم کااصل مسئلہ فنانس ہے خدشہ ہے کہ کہیں وفاقی حکومت کی یہ اسکیم بھی آشیانہ اسیکنڈل کی نذرنہ ہوجائے ،ڈیلرزایسوسی ایٹ کے تحفظ کے لیے سندھ اسمبلی سے قانون کی منظوری ضروری ہے ،پورشن نے شہرقائدکاانفراسٹریکچرتباہ کردیا،پراپرٹی کے حوالے سے ڈی ایچ اے کے قوانین الگ ہمارے الگ ہیں جس کے لیے کے بی سی اے اورایس بی سی اے کوموثرحکمت عملی اپناناہوگی ان خیالات کااظہارجی جی تھری رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدرایم رحمن اور رئیل اسٹیٹ ڈیلرزایسوسی ایشن کے ممبرایگزیکٹوکمیٹی سیداطہرعلی شاہ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا، ایم رحمن نے کہاکہ سندھ حکومت کاچاہیئے کہ ڈیلرزایسوسی ایشن کوتحفظ فراہم کرنے کے لیے اسمبلی میں قانون سازی کرائے انہوں نے کہاکہ اسوقت شہرقائدمیں ۹ایسوسی ایشن کام کررہی ہیں ،شہرکے انفرااسٹریکچرکے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ کراچی کاماسٹرپلان اسوقت کے بی سی کے کنٹرول میں ہے زمین کے بائی برتھ کے ڈی اے اورایس بی سی اے کاکام صرف نقشہ پاس کرناہے مگرافسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ کے ڈی اے کی ملی بھگت سے پلاٹ شفٹنگ سے قبضہ مافیاکوتقویت مل ہی ہے؟ رہائشی پلاٹ کے اوپرپورشن کی وجہ سے شہرکاانفرااسٹریکچرآج تباہی کے دہانے پرپہنچ چکاہے، 240 گزکے پلاٹ پرگراونڈ پلس بناسکتے ہیں مگریہاں 600 گزکے پلاٹ پر8 ،8 فیملیز شفٹ ہورہی ہیں،ایم رحمن نے کہاکہ کے ڈی اے کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا240 گزپر 10 سے 15لاکھ رشوت لے کرغیرقانونی تعمیراتی کی اجازت لے لیتاہے انہوں نے کہاکہ ہمارے اورڈی ایچ اے کے قوانین میں فرق نہیں ہوناچاہیئے مگرہمارے پاس مانیٹرنگ کافقدان ہے اس لیے قوانین بھی الگ الگ ہیں جس کی وجہ سے ہم آج ہرمسئلے کاشکارہورہے ہیں ،صدررئیل ایسوسی ایٹ ایم رحمن اورممبرایگزیکٹوکمیٹی سیداطہرعلی شاہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی پچاس لاکھ گھراسکیم کااصل مسئلہ فنانس ہے کہ کرے گاکون ؟ سیداطہرعلی شاہ کہتے ہیں کہ ہمیں خدشہ ہے کہ وزیراعظم کی اسکیم کہیں آشیانہ اسکینڈل کی نذرنہ ہوجائے ،حکومت کوکرپشن سے پاک اسکیم کوعملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے شہرمیں پلاٹوں پرقبضہ مافیاکے حوالے سے ایم رحمن نے کہاکہ کراچی کے علاقوں گلستان جوہرکے بلاک 7اور8سمیت اسکیم 37اور55 اور تیسرٹاون میں 50فیصد قبضہ مافیاکاکنڑول ہے گوٹھ آباداسکیم کے تحت قبضہ مافیاکوتحفظ حاصل ہوا،انہوں نے رئیل ڈیلرزایسوسی ایشن سے کہاکہ وہ غیرقانونی زمینوں کی خریدوفروخت بندکردیں ۔

ای پیپر دی نیشن