ابوظہبی(این این آئی) آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے اوپنر فخر زمان ٹیسٹ اننگز میں سنچری سے قبل 94 رنز پر آوٹ ہوئے تو وہ پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بن گئے جو ‘‘نروس نائنٹیز ‘‘ کا ڈیبیو پر شکار ہوئے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفے سے قبل پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فخر زمان سنچری سے محض 6 رنز کی دوری پر تھے کہ ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔