لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی قائد اعظم ون ڈے کپ کے چھ راؤنڈ کے میچوں میں لاہور ریجن وائٹس نے فاٹا کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ لاہور ریجن بلیوز کی ٹیم کو راولپنڈی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل سی سی گراؤنڈ مین لاہور ریجن وائٹس اور فاتا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میںٖفاٹا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انچاسوین اوور مین 214 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ ریحان آفریدی59،محمد عارف 31اور خوشدل شاہ 30رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔لاہور کے زید عالم، حارث بشیر اور وقاص احمد نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔ جواب میں لاہو ریجن وائٹس نے بیالیسویں اوور مین چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر215رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ قذافی سٹیڈیم میںلاہور ریجن بلیوز اور راولپنڈی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز مین چھ وکٹوں پر279رنز بنائے۔ ذیشان ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے149رنز بنائے۔جواب میں لاہور ریجن بلیوز کی پوری ٹیم 250رنز بناکر آؤٹ ہو ئی۔
راولپنڈی (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ کپ چھٹے مرحلے میں این بی پی نے کے آر ایل اور پی ٹی وی نے زیڈ ٹی بی ایل کو شکست دے دی۔ کے آر ایل اسٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کے آر ایل کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 252 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، شعیب احمد نے 116 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سیف بدر 68 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، محمد اعظم نے 3، مشتاق احمد اور غلام مدثر نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں این بی پی نے مطلوبہ ہدف 47ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، رمیض راجا 53 اور کامران غلام 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، شعیب احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 304 رنز بنائے، سعود شکیل نے 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، عبدالرزاق 60 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، رضا علی ڈار اور محمد علی نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 45 اوورز میں 209 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، شکیل عنصر کی 69 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔