لاہور(سپورٹس رپورٹر) کوئٹہ گلیڈیٹر نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیش لیے ملتان سلطان سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار آل راونڈر سہیل تنویر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کھلاڑیوں کی ٹریڈ کے سلسلہ میں کوئٹہ گلیڈیٹر نے ڈائمنڈ رنڈ کی اپنی باری کو ملتان سلطان کے حق میں چھوڑتے ہوئے سہیل تنویر کی خدمات حاصل کر لی ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے موقع پر ملتان سلطان ٹیم دوسری اور تیسری پک کا استعمال کرئے گی۔