ابوظہبی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں جارح مزاج بلے باز فخر زمان کو ٹیسٹ کیپ دی۔ وہ بدقسمت رہے اور 6 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔