سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث 116 پولیس افسروں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا: ذرائع

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث 116 پولیس افسروں، اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی ایس پی، انسپکٹرز اور انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام اہلکاروں کو لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانحے میں ملوث چار ایس پیز کو پہلے ہی دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر کیا جا چکا ہے۔ عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں میاں شفقت، میاں یونس، رضوان قادر شامل ہیں۔ عامر سلیم، احسان اشرف بٹ اور عبداللہ جان کو بھی ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...