لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کو تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے نئے مالی سال کے دوران شاندار اقدامات کا اعلان کرنے پر مبارکباد دی۔ تقریر کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر کی تعریف کی اور انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی۔