شہید ملت لیاقت علی خان کی 67ویں برسی عقید ت و احترام سے منائی گئی

اسلا م آ با د ( آن لائن )شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا شمار قوم کے اْن عظیم رہنماؤں اور محسنوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے قیامِ پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا،گزشتہ روز اْن کا67 واں یومِ وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نوابزادہ لیاقت علی خان 1857 کی جنگ آزادی کے بعد مسلم رہنماؤں کی ان نمائندہ شخصیات میں شامل ہیں جو برطانوی راج کے خاتمے اور مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔مشرقی پنجاب کے زمیندار گھرانے میں آنکھ کھولنے والے لیاقت علی خان نے علی گڑھ سے 1918 میں گریجویشن مکمل کی اور 1921 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔1923 میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی‘ قیام پاکستان کے بعد وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا۔ قائداعظم کی وفات کے بعد نوابزادہ لیاقت علی خان نے مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ اور قیادت کے خلل کو پورا کرنے کی کوشش کی۔16 اکتوبر 1951 کو لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں منعقدہ جلسے میں شہید کردیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...