لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی و دیگر ملزموں کی 18 کروڑ روپے کرپشن کیس میں دائر درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس سید شہباز رضوی نے سماعت کی۔ آصف ہاشمی نے ضمانت بعد گرفتاری سابق وائس چیئرمین بورڈ محمد علی، سابق سیکرٹری امیر وزیر اور چیف کنٹرولر اکاؤنٹس چوہدری اکرم نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ وکیل کے مطابق تفتیش میں بھی ملزم بے قصور ہیں اور کچھ ثابت نہیں ہوا۔