ڈی جی نیب لاہور کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی‘شہزاد سلیم کوعہدے سے ہٹانے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

Oct 17, 2018

لاہور(نوائے وقت نیوز) ملک میں کرپٹ افراد کا احتساب کرنے والے ڈی جی نیب لاہور کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی، مسلم لیگ ن نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کوعہدے سے ہٹانے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ڈگری کی تصدیق کیلئے ڈی جی نیب لاہورکونوٹس جاری کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہورشہزاد سلیم کوعہدے سے ہٹانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی تعلیمی ڈگری جعلی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ڈگری کی تصدیق کیلئے ڈی جی نیب لاہورکونوٹس جاری کیے۔ ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم نے آج تک اپنی ڈگری کی تصدیق نہیں کرائی۔

مزیدخبریں