عالمی دہشتگردی، بحری قزاقوں کیخلاف بحریہ نے اہم کرداد کیا، صد ر علوی

کراچی (آئی این پی‘ آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ہے‘ عالمی دہشت گردی اور بحری قذاقوں کے خلاف پاک بحریہ نے اہم کردار ادا کیا‘ پی این ایس معاون اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گا۔ منگل کو صدر مملکت اکٹر عارف علوی نے پی این ایس معاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ کے پہلے کمبیٹ سپورٹ جہاز کی کمیشننگ باعث فخر ہے۔ پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ہے۔ پی این ایس معاون پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں خاطر خواجہ اضافہ کرے گا۔ پاک ترکی تعلقات پر ہمیں فخر ہے۔ صدرنے کہاعالمی دہشت گردی اور بحری قذاقوں کے خلاف پاک بحریہ نے اہم کردار ادا کیا۔پی این ایس معاون اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گا۔ میری ٹائم اکانومی ایک بہت اہم حصہ ہے ملک میں مچھلیوں کے ذخائر کو بچانے کے لئے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی۔ سمندری معیشت عدم توجہ کا شکار رہی ہے۔ ہمیں مچھلیوں کی صنعت میں نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔ دریں اثناء پاک بحریہ نے پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز کا افتتاح کر دیا ، جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے تیار کردہ نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشننگ کی تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا جہاز کو پی این ایس معاون کا نام دیا گیا۔ یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن