اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے لیے ابھرتے ہوئے چلینجز سے آگاہ ہے او ران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں آرگنائز کی جانے والی ’’ ایمرجنگ چینلجز فار ڈویلپنگ اکانومیز‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔اعظم سواتی نے کانفرنس کی اختتامی تقریب میںصدارت کی جو اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس حقیقت سے واقف ہے اور مینجمنٹ و ترقی کے حوالے سے ہر وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو جدید خطوط پر استوار کر کے دنیا کا معیشت کے میدان میںمقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ریکٹر بحریہ یونیورسٹی، وائس ایڈمرل (ر) محمد شفیق نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کی آمد پر اظہار تشکر کیا۔