ضمنی انتخابات ، نتائج کی تیاری اور اجرأ کے عمل میں بہتری آئی،فافن

Oct 17, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی ضمنی انتخابات 2018 ء کے مشاہدے پر مبنی رپورٹ کے مطابق ان انتخابات کے دوران نتائج کی تیاری اور اجرأ کے عمل میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ضمنی انتخابات میں ووٹروں کا ٹرن آؤٹ عام انتخابات کی نسبت مایوس کُن رہا۔ البتہ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں کی گنتی اور عبوری نتائج کی تیاری کے مراحل زیادہ بہتر اور شفاف طریقے سے مکمل کیے گئے۔ ماسوائے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 40 (خضدار سوم)، تمام حلقوں کے عبوری نتائج انتخابات کی رات دو بجے تک مکمل ہو گئے تھے۔ حالیہ ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے اپنے افسران کو ہی ریٹرننگ افسران اور ضلعی ریٹرننگ افسران تعینات کیا تھا۔قومی اسمبلی کے حلقوں کے انتخاب میں عام انتخابات 2018 کی نسبت خواتین کا ٹرن آؤٹ 54 فیصد کم رہا جبکہ مردوں کے ٹرن آؤٹ میں 44 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔تاہم سبھی حلقوں میں خواتین کا ٹرن آؤٹ مجموعی ٹرن آؤٹ کے دس فیصد سے زیادہ رہا۔

مزیدخبریں