میونسپل کارپوریشن عوامی خدمت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے:میئر نویدالحق

Oct 17, 2018

ملتان(خبرنگارخصوصی) میئرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ملتان شہر آبادی کے لحاظ سے خاصہ وسیع ہوگیا ہے ایم ڈی اے پاس 11اوڈز ہیں جن پر سروسز میونسپل کارپوریشن فراہم کررہی ہے سٹریٹ لائٹس کاانتظام بھی کارپوریشن کے پاس ہے گزشتہ روز نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے لاہور سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 1194ء میںمیونسپل کارپوریشن میں 2600 سینٹری ورکرز تھے جو اب1200 رہ گئے ہیں ان میں اکثریت یا تو بیمار ہوگئی یا فوت وریٹائرہوگئے ہیں جس سے مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ ان کی جگہ پوری نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ واسا پی ایچ اے ویسٹ شعبہ کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہونا چاہئے تھا اب ہمیں22 غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کوچلانے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ان کو چلانے کیلئے عملہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں