ملتان(نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ملتان کے حوالے سے انہیں مسائل سے آگاہ کیا اس ملاقات کے حوالے سے چوہدری خالد جاویدوڑائچ نے بتایاکہ انہوں نے تین اہم پوائنٹس پر وزیراعلیٰ سے بات کی جن میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مختلف محکماجات ایم ڈی اے فاٹا اور کارپوریشن کی جانب ے مختلف تعلیمی اداروں کو دیئے جانے والے نوٹسوں کا ذکر کیا اور کہاکہ اس عمل سے لوگ بے چینی اور اضطراب کا شکار ہورہے ہیں انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس پر وزیراعلیٰ نے انہیں مکمل طورپر انصاف کی یقین دہانی کرائی۔