ڈکیتی ، نقب زنی ، کار و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملو ث 527ملزمان گرفتار

Oct 17, 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفا قی پولیس نے ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی ، سر قہ کار و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملو ث 193گینگ کے 527ملزمان گرفتارکرلئے 933مقدمات کے چالا ن مجا ز عدالتو ں میں جمع کر وادئے ، 18اندھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرکے ان میں ملوث 36ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے نقب زنی اور چوری کے مقدما ت میں ملوث 80گینگ کے 216ملزمان کو گرفتار کر کے 369مقدما ت چالا ن کیے ، مزید بر آں سر قہ کا ر کے 15 گینگز کے 43ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 142مقدما ت چالا ن کئے گئے ، سر قہ مو ٹر سائیکل کے 17گینگز کے 43ملزمان کو گرفتار کئے ، 127مقدما ت چالان کیے ،اس طر ح کل 193گینگ کے 527ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، پولیس نے اسی عر صہ کے دوران اندھے قتل کے 18مقدما ت کو ٹر یس کرکے 36ملزمان کی گرفتار ی عمل لا ئی اور 18مقدما ت چالا ن کیا ہے۔

مزیدخبریں